جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا ایک اور متنازعہ فیصلہ، غریب ڈرائیور پر تشدد کرنے والے شخص کو انسانی حقوق کا فوکل پرسن لگا دیا،عوامی ردعمل پر نوٹس لے لیا گیا‎

datetime 13  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے تحریک انصاف کے رہنما میر افتخار احمد خان لنڈ کو صوبہ سندھ میں انسانی حقوق سے متعلق معاملات کا فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے، اس تقرری کا نوٹیفیکیشن 10 جولائی 2019ء کو جاری کیا گیا، افتخار لنڈ کی اس تقرری پر شدید عوامی ردعمل سامنے آیا ہے کیونکہ افتخار لنڈ کے بارے میں کچھ عرصہ قبل

یہ اطلاعات تھیں کہ انہوں نے مبینہ طور پر اپنے غریب ڈرائیور کو معمولی سی بات پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا بلکہ اس کے جسم کے پچھلی جانب لوہے کا ایک راڈ داخل کر دیا تھا، جس کی وجہ سے ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا تھا، افتخار احمد کے تقرری نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ انسانی حقوق سے متعلق یہ ذمہ داری رضاکارانہ طور پر انجام دیں گے، جس پر شدید عوامی ردعمل سامنے آیا، دوسری جانب چیئرمین قائمہ کمیٹی سینٹ برائے انسانی حقوق نے اس تعیناتی پر نوٹس لے لیا ہے، چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹ برائے انسانی حقوق نے ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد کرنے والے افتخار لوند کی تعیناتی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی اور گھوٹکی کو ڈرائیور پر تشدد کے مقدمے کے رکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ جمعہ کو چیئرمن قائمہ کمیٹی سینیٹ برائے انسانی حقوق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے افتخار لوند کی تعنیاتی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی اور گھوٹکی کو ڈرائیور پر تشدد کے مقدمے کے رکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے ملزم کو کس ضابطے کے تحت تعینات کیا گیا ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف حکومت چن چن کر انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانے والوں کو آگے لا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ برداشت نہیں کیا جا سکتا کی قانون کی دھجیاں اڑانے والوں کو انسانی حقوق کا ترجمان بنایا جائے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…