جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

نیب کا نوٹس ملا تو اس کے ٹکڑے کر دیے جائیں گے، کوئی ادارہ اس معاملے میں مداخلت نہ کرے، فضل الرحمان نیب نوٹس کا سن کر سٹپٹا گئے

datetime 12  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی): جمعیت علمااسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے اگر نیب کا کوئی نوٹس ملاتو اس کے ٹکڑے کردیئے جائیں گے، نیب کی حیثیت کیا ہے کہ وہ مجھے نوٹس بھیجے گا، نہ تو مجھے نیب کا کوئی نوٹس ملا ہے اور نہ ہی ان کی جرات ہے کہ

کوئی نوٹس بھیجیں اگر کوئی نوٹس ملا بھی تو اس کے ٹکڑے کردیئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نیب کی حیثیت کیا ہے کہ وہ مجھے نوٹس بھیجے گا، نہ تو مجھے نیب کا کوئی نوٹس ملا ہے اور نہ ہی ان کی جرات ہے کہ کوئی نوٹس بھیجیں اگر کوئی نوٹس ملا بھی تو اس کے ٹکڑے کردیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جیسے فیصلے احتساب عدالتوں کی جانب سے آئے ہیں کیا اس کے بعد بھی نیب احتساب کریگا یہ سب جو نیب کے پاس ہیں وہ سیاسی قیدی ہیں، نیب کو ہم تسلیم نہیں کرتے، بیس سالوں سے میرے اثاثوں کی کھوج لگارہے ہیں،آج بھی اپنا یہ شوق پورا کرلیں۔جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کوملنے والی سزا ختم کی جائے،چیئرمین سینٹ کے معاملے میں اپوزیشن اکثریت میں ہے جواسے ہٹاناچاہتی ہے جبکہ حکومت اقلیت میں جسے یہ حق نہیں کہ راستہ روکے,یہ اصطبل کھولیں گے لیکن ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کوئی ادارہ اس معاملے میں مداخلت نہ کرے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…