اسلام آباد( آن لائن)چینی نائب سفیر لی جیان ژاؤ نے کہا ہے کہ ملتان تا سکھر ایم 5موٹر وے پر کام مکمل کرلیا گیا ہے اور اسے جلد عام ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ اس منصوبے سے 23ہزار مقامی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی موٹر وے کی تعمیر کا اہم سنگ میل عبور ہوگیا ہے۔ چینی نائب سفیر لی جیان ژاؤ نے کہا کہ موٹر وے ملتان سکھر ایم 5مکمل کرلیا گیا ہے جسکو جلد عام ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ اس منصوبے کے ذریعے 23ہزار مقامی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔ملتان سکھر موٹر وے سی پیک کے تحت بڑا پراجیکٹ ہے اس منصوبے پر چائنا کنسٹرکشن نے بہتر کام کیا۔