جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

میشا شفیع کی جانب سے مجھے کیوں دھمکایا جارہا ہے؟ وزیراعظم کے بھانجے حسان خان نیازی نے حقیقت بیان کر دی

datetime 12  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹراورسماجی کارکن حسان خان نیازی نے گلوکارہ میشا شفیع پرالزام لگایا ہے کہ انہیں علی ظفرکی طرفداری کرنے اور میشا شفیع کی غیرملکی فنڈنگ پر سوالات اٹھانے پران کی جانب سے دھمکایا جارہا ہے۔گلوکارہ میشا شفیع نے گزشتہ برس علی ظفرپر’می ٹو‘ مہم کے تحت جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا، اس معاملے کو ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے،

اس وقت یہ معاملہ عدالت میں ہے تاہم اس عرصے میں اس تنازع نے کئی موڑ لیے ہیں۔حال ہی میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹراورسماجی کارکن حسان نیازی نے گلوکارہ میشا شفیع پرالزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ میشا اوران کی ٹیم کی جانب سے انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ وہ می ٹومہم کو میرے خلاف استعمال کرسکتی ہیں کیونکہ میں نے میشا شفیع کوملنے والی غیر ملکی فنڈنگ پر سوال اٹھائے تھے۔حسان نیازی نے کہا میشا شفیع اپنے ذاتی مقاصد اور’پوائنٹ اسکورنگ‘ کے لیے می ٹومہم کا غلط استعمال کررہی ہیں لیکن میں یہاں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اگرمجھے بلیک میل کیا گیا تومیں انہیں مزید بے نقاب کروں گا۔ اس کے ساتھ ہی حسن نیازی نے اپنی ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’میشا وومن کارڈ استعمال‘ کررہی ہیں بھی لکھا۔واضح رہے کہ حسان نیازی نے میشا شفیع کو علی ظفر کے خلاف جعلی گواہ پیش کرنے پر تنقید کانشانہ بناتے ہوئے انہیں اور ان کی ٹیم کو ملنے والی غیر ملکی فنڈنگ پر سوال اٹھائے تھے۔دوسری جانب میشا شفیع نے حسان نیازی کے ان الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس شخص سے نہ کبھی ملی ہوں اور نہ ہی میں نے اس پر الزام لگایا ہے، اگرچہ اس نے مجھے گزشتہ برس پیغام بھیجا تھا لیکن مجھے یاد نہیں کہ میں نے اسے جواب دیا تھا۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…