لاہور(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے غیر منافع بخش ادارے کے طور پر رجسٹرڈ اداروں کے ریکارڈ کی چھان بین کا فیصلہ کر لیا،لاہور سمیت ملک بھر کے کئی تعلیمی ادارے،یونیورسٹیاں غیر منافع بخش ادارے کے طور پر رجسٹرڈ ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے افسران کے ساتھ ملی بھگت کرکے بطور این پی او رجسٹرڈ ہونے والے اداروں کے خلاف کارروائی کا
فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایف بی آر کی جانب سے تمام این پی اوز کے کوائف کی از سر نو چھان بین کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق شہر کی مہنگی ترین متعدد پرائیویٹ یونیورسٹیاں بھی غیر منافع بخش ادارے کے طور پر رجسٹرڈ ہیں۔این پی او کے طور پر رجسٹرڈ ہوکر ٹیکس استثنیٰ حاصل کرنے والے صحت اور تعلیم کے شعبہ کے اداروں کے کوائف کی چھان بین ہوگی۔