جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام، مختلف برانڈزکے گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا

datetime 12  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) مختلف برانڈزکے گھی اورکوکنگ آئل کی قیمت میں 10 سے20 روپے فی کلوکا اضافہ کر دیا گیا۔حکومت کی جانب سے اشیائے خورونوش پرعائدکئے جانیوالے جی ایس ٹی سے جہاں دیگراشیاضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ ہواوہیں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت بھی بڑھنے لگی۔ اکبری منڈی میں درجہ اول گھی175سے بڑھ کر185 روپے فی کلوہوگیا جبکہ پرچون میں درجہ اول گھی 195سے200اور 210 روپے میں فروخت کیاجارہاہے۔اکبری منڈی میں درجہ دوم کاگھی دس روپے اضافے کے بعد 165 روپے کا ہوگیاجبکہ پرچون

میں درجہ دوم کاگھی 175سے185 روپے فی کلوتک فروخت کیاجارہاہے۔ گھی کے ساتھ ساتھ مختلف برانڈکے کوکنگ آئل پرچون میں 185سے لے کر220 روپے فی کلوتک فروخت کئے جارہے ہیں۔ شہریوں کاکہناہے کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے اورحکومت تماشائی بنی ہوئی ہے۔دوسری طرف دکانداروں کاکہناہے کہ حکومت کی جانب سے نئے لگائے جانے والے ٹیکسوں کے باعث گھی، کوکنگ آئل سمیت تمام کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔ شہریوں کاکہناہے کہ حکومت مہنگائی کوکنٹرول کرے اورعوام کوریلیف دینے کے وعدے پورے کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…