جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران بارے اپنی بے بسی کا بڑا اعتراف کرلیا

datetime 12  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب(این این آئی) صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے ملک کی بے بسی کا اعتراف کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ایران مسلسل جوہری اسلحہ بنانے کی دھن میں مصروف ہے لیکن اگر اسرائیل کے بس میں ہوتا تو اس کی نوبت ہی نہ آتی۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے ملک کے جنوبی علاقے میں واقع اسرائیل کے فضائی اڈے کے دورے کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں دھمکی دی کہ

ہمارے پاس ایسے ایف 35ایس لڑاکا طیارے موجود ہیں جو ایران اور شام سمیت پورے مشرق وسطیٰ کو اپنی لپیٹ میں لینے کی سکت رکھتے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایران حالیہ دنوں میں اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی باتیں کررہا ہے لیکن بہتر ہے کہ وہ پہلی ہماری قوت و طاقت جان لے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فضائیہ پورے مشرق وسطیٰ کو اپنے نشانے پہ رکھنے کی صلاحیت کی حامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…