جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

خدانخوانستہ کبھی ختم نبوتؐ قوانین میں ٹمپرنگ کی کوشش کی گئی تو سب سے پہلے میں استعفیٰ دوں گا، وزیر قانون فروغ نسیم کا دعویٰ

datetime 12  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ حکومت ختم نبوت سمیت اسلامی قوانین کے تحفظ کیلئے پر عزم ہے اور اس حوالے سے ہرقسم کی سازش کو ناکام بنا دیا جائیگا،اگر خدانخوانستہ کبھی ختم نبوت قوانین میں ٹمپرنگ کی کوشش کی گئی تو سب سے پہلے میں استعفیٰ دے دونگا، میرا دین اور پاکستان لازم و ملزوم ہے،اسلام آخری مذہب ہے اس کے بعد کوئی دین نہیں آئے گا۔ جمعرات کو یہاں وزیر قانون فروغ نسیم نے وحدت امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

کہاکہ میرا دین اور پاکستان لازم و ملزوم ہے۔انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان فلاں فْلاں خطرہ ہے۔انہوں نے کہاکہ جب ابرحہ نے مکہ پر حملہ کیا تھا تع اللہ نے خود اپنے گھر کو بچایا تھا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حفاظت بھی خدا خود کرے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا معمار مولوی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر خدانخوانستہ کبھی ختم نبوت قوانین میں ٹمپرنگ کی کوشش کی گئی تو سب سے پہلے میں استعفیٰ دے دونگا۔فروغ نسیم نے کہاکہ اگر کوئی ایسی کوشش کی گئی تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست پاکستان سے اسلام نکال دیا جائے تو ہندوستان سے الگ ہونے کا کوئی جواز نہیں رہ جاتا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی بھی ایسی ہی سوچ ہے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا عبدالکلام کی سوچ کو ہندوستان میں شکست دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ مل کر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمان سائنس میں ترقی نہ کر کے پستی میں گر گیا۔ انہوں نے کہاکہ مسلم امہ کا اتحاد قائم کرنے کی ذمہ داری علماء کی ہے۔انہوں نے کہاکہ انگریز بین المذاہب ہم آہنگی ڈائیلاگ کراتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انگریز اپنے خطے کو فساد سے بچاتا ہے، ہمیں آج سے ہی ایک دوسرے پر تنقید بند کرنی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ آنے والی نسلیں دیکھیں گی کہ پاکستان کتنی ترقی کرے گا۔انہوں نے کہاکہ اسلام میں غوروفکر کا سبق دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ

اسلام میں ھدی للناس، ھدی للمتقین اور ہوالالباب کو تصور غورو فکر سے پورا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آخری مذہب ہے اس کے بعد کوئی دین نہیں آئے گا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں امت اور پاکستان کو متحد کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ ہمیشہ پیار کا اظہار کیا۔ فروغ نسیم نے کہاکہ سعودی عرب کا روڈ ٹو مکہ مکرمہ میں شامل کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…