برمنگھم(آن لائن) آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز ایلکس کیری نے انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ میں انتہائی بہادری کا مظاہرہ کیا اور ٹوٹے جبڑے کے ساتھ بیٹنگ جاری رکھی۔جمعرات کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلوی اننگز کے آٹھویں اوور کی آخری گیند پر جوفرا آرچر کے زور دار باؤنسر سے ایلکس کیری کا جبڑا ٹوٹ گیا، فزیو نے گراؤنڈ میں جا کر انہیں طبی امداد دی، کیری نے ریٹائرڈ ہونے کی بجائے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشکل وقت میں بیٹنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔