جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آئندہ بجٹ میں مساجد کے امام و خطیب کی کم از کم تنخواہ اتنی مقرر کی جائے، مساجد کے امام، خطیب اور موذن بھی میدان میں آ گئے

datetime 16  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پنجاب میں مساجد کے امام، خطیب اور مفتیان نے اپنے حقوق کے حوالے سے شرعی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے آئندہ بجٹ میں مساجد کے امام و خطیب کی کم از کم تنخواہ 25ہزار روپے مقرر کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں مساجد کے امام، خطیب اور موذن بھی مطالبات لیکر میدان میں آگئے،امام وخطیب اورمفتیان نے اپنے حقوق کے حوالے سے شرعی اعلامیہ جاری کردیا۔شرعی اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں مساجد کے امام وخطیب کی کم ازکم تنخواہ 25 ہزار روپے مقررکی جائے، موذن کی کم ازکم تنخواہ 20 جبکہ خادم کی تنخواہ 18 ہزار روپے

مقررکی جائے۔ حکومت امام وخطیب اور موذن کو ان کی قابلیت کے مطابق گریڈ 12 سے 20 تک تنخواہ،مراعات دی جائیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کے پی کے میں 30 ہزارمساجد کے آئمہ کی طرز پر باقی صوبوں میں بھی آئمہ کو وظائف دیئے جائیں، حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالی عنہ جب پہلے خلیفہ بنے تو آپ کا وظیفہ مقررکیا گیا۔ حکومت غیرسرکاری مساجد کی انتظامیہ کو آئمہ، خطیب اور موذن کی تنخواہ مقررکرنے کی پابند کرے۔مولانا ضیاء الحق نقشبندی نے کہا کہ امام،خطیب اور موذن 24گھنٹے خدمات سر انجام دیتے ہیں مگرانہیں 8سے 15ہزار روپے تک تنخواہ دی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…