جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

فیس بک نے کاروبار آسانی سے چلانے کے لیے نئے اور با سہولت ٹولز متعارف کروا دیے گئے

datetime 9  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) فیس بک نے چھوٹے کاروبار کی ترقی کیلئے وقت اور وسائل کی بچت میں معاونت کے سلسلے میں آج اپنے دو نئے تشہیری ٹولز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ٹولز آٹومیٹڈ ایڈز (Automated Ads) اور اپاؤنٹمنٹس اور نیو ویڈیو کریٹو ٹولز (Appointments and new video creative tools) ہیں۔ دنیا بھر میں نو کروڑ سے زیادہ چھوٹے اور و درمیانی کاروبار کرنے والے اپنے کاروبار کیلئے فیس بک استعمال کر رہے ہیں۔ ان کاروباروں کی سہولت کیلئے

فیس بک ایسے ٹولز کی تیاری کے لئے کوشاں رہتا ہے جن کی بدولت اسکے پلیٹ فارمز پر کاروبار کرنے والے اپنے کاروبار کو فروغ دیں اور اسکے انتظام میں مزید بہتری لائیں۔ آٹو میٹڈ ایڈز ٹول کے ساتھ فیس بک پر کاروبار کرنے والے شخص سے اسکے کاروبار اور اسکے اہداف سے متعلق چند آسان سوال پوچھے جاتے ہیں تاکہ انکے کاروبار سے متعلق خصوصی مارکیٹنگ پلان کی تیاری میں معاونت فراہم کی جائے۔ تشہیر کے مختلف ورژنز: فیس بک کے استعمال سے اپنا کاروبار کرنے والے افراد کے ایڈز خود کار طور پر چھ مختلف ورژنز میں تیار ہوسکتا ہے۔ آٹومیٹڈ ایڈز کی سہولت میں کال ٹو ایکشن کے بٹن، انکے کاروبار سے متعلق پیج پر معلومات کا متن اور دیگر دلچسپ معلومات کا باسہولت استعمال کی شامل ہے۔ ایک بار ایڈ فعال ہوجانے کے بعد اس سہولت سے خودکار طور پر بہترین پرفارم کرنے والا ورژن ظاہر ہوجائے گا۔ صارفین کی اپنی ضروریات کے مطابق تجاویز: اس سہولت کی بدولت کسٹمر کے ان کے بزنس پیج پر فراہم کی گئی معلومات کی روشنی میں تجاویز فراہم کی جاتی ہیں۔ تجویز کردہ بجٹ سے نتائج کا حصول: اس سہولت میں ہدف کی بنیاد پر چھوٹے کاروبار کے لئے بجٹ تجویز ہوگا۔ صارفین اپنا مطلوبہ بجٹ بھی فراہم کرسکتے ہیں اور اس سہولت سے توقع کے مطابق مثبت نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔ اپنے اشتہارات سے متعلق بروقت نوٹیفکیشنز: کاروبار کے نوٹیفکیشنز سے انہیں یہ سمجھنے میں آسانی ہوگی کہ انکے اشتہارات کس طرح سے فعال ہیں اور

کس طرح سے بہتری لائی جاسکتی ہے۔ اس میں تجویزشدہ تبدیلیاں جیسے امیج یا نوٹیفکیشنز کو ریفریش کرنا جیسے لیڈ (lead) یا سیل کی طرح ایڈ کے نتائج آنے شروع ہوں۔ جارڈی فورنیز، ڈائریکٹر، ایمرجنگ مارکیٹس، اے پی اے سی، فیس بک، نے بتایا، “جنوبی ایشیاء میں چھوٹے کاروبار کے سلسلے میں مارکیٹنگ کی مہارت حاصل کرنے کیلئے ہمیشہ وقت یا وسائل میسر نہیں ہوتے لیکن کارآمد معلومات کے حصول کیلئے اپنے ایڈز کی تیاری نہیں روکنی چاہئے۔ ہماری نئی آٹومیٹڈ ایڈز کی

سہولت موثر اشتہار کی تیاری کے لئے اندازے سے کام کرتا ہے جنہیں فیس بک، انسٹاگرام، میسنجر اور آڈینس نیٹ ورک پر چلایا جاسکتا ہے اور یہ چھوٹے کاروبار کی ترقی پر توجہ دینے کے لئے مزید آسانی کا حامل ہے۔” فیس بک کاروبار میں سہولت لانے کے لئے مفت ٹولز میں بھی وسعت لارہا ہے جس کی بدولت انہیں فیس بک پر اپاؤنٹمنٹس بک کرنے اور اسکے انتظام میں سہولت حاصل ہوگی ہے۔ فیس بک پر کاروبار اسکے اپاؤنٹمنٹس کے فیچر استعمال کرسکتا ہے جس کی بدولت نئے اور

موجودہ صارفین کو انکے کاروبار سے متعلق سروسز بک کرنے کی سہولیات حاصل ہوسکیں گی۔ وہ آن لائن اپاؤنٹمنٹس بھی طے کرسکتے ہیں اور میسنجر یا ٹیکسٹ میسج کے ذریعے صارفین کو یاد دہانی بھیج سکتے ہیں۔ اپنے کاروبار کی خدمات کی تفصیلات، ڈسپلے پر دستیابی اور تمام اپاؤنٹمنٹس کا انتظام اور قبولیت براہ راست انکے بزنس پیج سے سرانجام دی جاسکتی ہیں۔ اپنے معاملات کو منظم رکھنے کے لئے وہ اپاؤنٹمنٹس کو اپنے ذاتی کیلنڈر یا دوسری اپاؤنٹمنٹ مینجمنٹ ٹول ()کے ساتھ سنک کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…