بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ملزمان کاتبدیلی مذہب کے جعلی سرٹیفکیٹ بنا کر پاکستانی لڑکیوں سے شادیاں کرنے کا انکشاف،چینی گروہ کے گرد گھیرا مزید تنگ

datetime 9  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈ ی(این این آئی)جعلی شادیوں کے ذریعے پاکستانی لڑکیوں کی سمگلنگ میں ملوث چینی گروہ کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا،ملک بھر میں جعلی شادیوں اور انسانی سمگلنگ میں ملوث چینی گروہ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع، شادی کے بہانے پاکستانی لڑکیوں کی اسمگلنگ میں ملوث چینی گروہ کے مزید چودہ ارکان گرفتار کر لئے گئے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ناجائز پستول بھی برآمد کرلی گئی،پکڑے گئے گروہ سے 3 پاکستانی لڑکیاں بازیاب کرا لی گئیں۔یاد رہے کہ دو

پاکستانی خواتین نے چینی گروہ کیخلاف ڈی جی ایف آئی کو شکایت کی تھی۔ پہلی دفعہ گرفتار کیے گئے چینی باشندوں کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا۔ ملزمان تبدیلی مذہب کے جعلی سرٹیفکیٹ بنا کر پاکستانی لڑکیوں سے شادیاں کرتے تھے ایف آئی اے کے حکام کے مطابق چین لے جانے کے بعدپاکستانی لڑکیوں سے جسم فروشی کا دھندہ کرایا جاتا تھاجبکہ پاکستانی لڑکیوں کے اعضاء نکال کر بیچے جانے کی بھی شکایات تھیں،گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے انسداد اسمگلنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان لڑکیوں کو جھانسہ دے کر شادی کرنے والے چینی گروہ کے مزید 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مذکورہ کارروائی گزشتہ روز کی جانے والی کارروائی کا ہی تسلسل ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 14 چینی باشندوں کو گرفتار کیا۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد کے قبضے سے 3 پاکستانی لڑکیوں کو بھی بازیاب کروایا گیا تھا جن کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ انہیں شادی کا جھانسہ دے کر اسمگل کیا جانا تھا۔ذرائع کے مطابق پہلی مرتبہ چینی باشندوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، تاہم انہیں گرفتار کرکے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز منتقل کردیا گیا ہے۔حکام کو مذکورہ گرفتاریوں کے بعد مزید انکشافات کی توقع ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…