پشاور(آن لائن)محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم حکومت خیبرپختونخوا نے خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری سکولوں میں رمضان کے مہینے کے لیے نئے اوقات کار جاری کیے ہیں جس کے مطابق صوبے کے تمام پرائمری سکول پیر سے جمعرات اور ہفتہ کے دن ساڑھے سات بجے سے 12 بجے تک جبکہ جمعہ کے دن ساڑھے سات سے ساڑھے گیارہ بجے تک کھلے رہیں گے اسی طرح صوبے کے مڈل/ ہائی/ ہائیرسیکنڈری سکول پیر سے جمعرات تک اور ہفتہ کے دن ساڑھے سات بجے سے 12 بجے تک جبکہ جمعہ کے دن ساڑھے سات بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک کھلے رہیں گے۔