پیرس(این این آئی)فرانسیسی حکومت نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ سعودی عرب کے لیے فرانسیسی ہتھیاروں کی نئی کھیپ روانہ کی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اعلان ان اطلاعات کے باوجود سامنے آیا ہے کہ سعودی عرب ان ہتھیاروں کو یمن کی تباہ کن جنگ میں استعمال کر رہا ہے۔
فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلی نے ایک مقامی ٹیلی وژن کو بتایا کہ ہتھیاروں کی یہ نئی کھیپ ایک سعودی کارگو جہاز کے ذریعے بھیجی جائے گی جو آج بدھ کے روز فرانسیسی بندرگاہ لے آورے پر لنگر انداز ہو گا۔ خاتون وزیر دفاع نے تاہم یہ معلومات نہیں دیں کہ کس طرح کے ہتھیار سعودی عرب بھیجے جا رہے ہیں۔