بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان اسمبلی غیر منتخب لوگوں کی کابینہ میں شمولیت پر پھٹ پڑے، اسد عمر کو ہٹانے کا بھی شکوہ، وزیراعظم کے جواب نے ارکان اسمبلی کو چپ کرا دیا

datetime 9  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی غیر منتخب لوگوں کی کابینہ میں شمولیت پر پھٹ پڑے،پارلیمنٹ میں اہل لوگ موجود ہیں، غیر منتخب لوگوں کو مسلط کرنا ناقابل قبول ہے،غیر منتخب لوگوں کے بجائے عوامی نمائندوں کو موقع دیا جائے تو اچھے نتائج آئیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی

پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے اجلاس کے دور ان ارکان اسمبلی غیر منتخب لوگوں کی کابینہ میں شمولیت پر پھٹ پڑے۔ذرائع کے مطابق ارکان نے کہاکہ پیراشوٹرز کی کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ نامناسب ہے۔ارکان نے کہاکہ حکومتی پالیسیوں میں عوام کے نمائندوں کا کوئی کردار نظر نہیں آرہا۔ ارکان نے کہاکہ پارلیمنٹ میں اہل لوگ موجود ہیں، غیر منتخب لوگوں کو مسلط کرنا ناقابل قبول ہے۔ارکان اسمبلی نے کہاکہ اپوزیشن کو خود تنقید کا موقع دیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ملکی معیشت کو ٹھیک کرنا ہے، اپنے فیصلوں کی ذمہ داری لیتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ آپکے تحفظات اپنی جگہ ٹھیک ہیں لیکن کچھ سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ اسد عمر کو تبدیل کرنا بھی سخت فیصلہ تھا، اسد عمر آج بھی میرا رائٹ ہینڈ ہے۔وزیراعظم نے ارکان کو اجلاس ختم ہوتے ہی حلقوں میں جانے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہاکہ اپنے حلقوں میں جائیں، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر رمضان پیکج پر عملدرآمد کرائیں۔ارکان قومی اسمبلی نے نے نیا بلدیاتی نظام لانے پر وزیراعظم کی تعریف کی۔ پرویز خٹک نے کہاکہ پنجاب کا بلدیاتی نظام اچھا ہے، خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نظام میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ذرائع نے بتایاکہ تحریک انصاف کے اراکین نے اسد عمرکونکالنے کا شکوہ کردیا، رکن پارلیمنٹ نے وزیر اعظم سے سوال کیاکہ بتائیں اسد عمرکوکیوں ہٹایا گیا ہے؟ وزیر اعظم نے کہاکہ اسد عمر تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں،آپ مشورہ ضروردیں لیکن آخری فیصلہ میراہوگا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ میں نے عوام کوجواب دینا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…