جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

کراچی میں سرمایہ کاری خطرے میں پڑسکتی ہے،چینی کمپنی ہینگ ڑو جیانگ نے انتباہ کر دیا

datetime 2  مئی‬‮  2019 |

کراچی (آن لائن) ضلع غربی میں صفائی کی ذمہ داراچینی کمپنی ہینگ ڑو جیانگ گروپ نیخبردار کیا ہے کہ بلدیہ غربی کے عملے کی وجہ سے چینی سرمایہ کاری خطرے میں پڑسکتی ہے۔ ڈی ایم سی عملے کی جانب سے کچرا جمع کرنے والے بن تباہ کرنے پر

کمپنی نے سخت احتجاج کیا ہے اور سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس نقصان کی تلافی کی جائے۔ بلدیہ غربی کے عملے کو بن خراب کرنے سے روکا جائے، بلدیہ غربی کا عمل سالڈ ویسٹ کے شعبے میں چینی سرمایہ کاری کو متاثر کرسکتا ہے،سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کو لکھے گئے خط میں جس کی کاپیاں،ڈی ایم سی غربی اور ڈپٹی کمشنر غربی کو بھی بھیجی گئی ہیں،کمپنی نے کہا ہے کہ کچرا جمع کرنے کیلئے اس کی طرف سے غربی کی 40 یونین کونسلوں میں بن رکھے گئے تھے، ان بن سے کچرہ اٹھانے کیلئے خاص مشینری کی ضرورت ہوتی ہے،جو کمپنی کے پاس ہے لیکن بلدیہ غربی کی گاڑیاں ان کچرہ جمع کرانے والے بن کو غیر پیشہ ورانہ انداز میں خالی کرنے کی کوشش میں تباہ کررہی ہیں،چینی کمپنی کے بن کو تباہ کیا جارہا ہے اور انہیں کچرا جمع کرنے کی جگہ سے اٹھا کر کچرا کنڈیوں میں پھینکا جارہا ہے، جس سے کمپنی کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔ کمپنی نے لیٹر کے ساتھ تصاویر بھی حکام کو بھیجی ہیں جن میں بلدیہ عملے کے ہاتھوں تباہ بن دکھائے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…