جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

سندھ کی تقسیم اور گورنر راج کے حوالے سے میاں رضا ربانی نے اہم اعلان کر دیا

datetime 2  مئی‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)سابق چیئرمین سینٹ سنیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ عوام بے فکر رہیں سندھ تقسیم ہو گا نہ سندھ میں گورنر راج لگ سکے گا ریلوے میں 35 سال سے ریفرینڈم نہ کرنا افسوس کی بات ہیریفرینڈم مزدوروں کا بنیادی حق ہے۔ وہ بدھ کو ریلوے ورکرز یونین کے تحت کینٹ اسٹیشن پر منعقدہ جلسے سے خطاب کررہے تھے جلسہ سے ورکرز یونین کے چیئرمین منظور رضی اور سیکریٹری جنرل نسیم را و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سینیٹر میاں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ہم شکاگو کے شہدا کو

سرخ سلام پیش کرتے ہیں شکاگو کے شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے مزدور تحریک آگے بڑھ رہی ہے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سرمایہ داروں اور جاگیر داروں اشرافیہ کا ہمیشہ سے گٹھ جوڑ رہا ضیا الحق کے دور میں طلبا تنظیموں پر پابندی لگا کر ٹریڈ یونین کو ٹکڑے ٹکڑے کیا جائے مزدور تنظیموں کو کمزور سے کمزور کرنے کی سازشیں کی گئیں۔ سینیٹر رضا ربانی نے مزید کہا کل اب وہ وقت آ گیا ہے جب نظام کی تبدیلی کے لئے مزدور ایک ہو جائیں ہم جانتے ہیں کس طرح جمہوری قوتوں کو تقسیم کیا جا رہا ہے۔ عوام بے فکر رہیں نہ سندھ تقسیم ہو گا نہ سندھ میں گورنر راج لگ سکے گا۔ سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ آج مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہیحکمرانوں نے تو مہنگائی ختم کرنے کا دعوی کیا تھا آج مزدور کی بات چھوڑ دیں لوئر مڈل کلاس کا آدمی گذر بسر نہیں کر سکتا آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کی باتیں ہو رہی ہیں آج وزیر اعظم کی کابینہ میں باہر سے آئے ہوئے ہیں نیا وزیر خزانہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کا ایجنٹ بن کر ہماری حکومت میں بھی کام کرتا رہا سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ شاید اتنی استعداد نہیں کہ ریاست سے ٹکرا جاں ریلوے میں 35 سال سے ریفرینڈم نہ کرنا افسوس کی بات ہیریفرینڈم مزدوروں کا بنیادی حق ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…