بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

مجلس وحدت مسلمین نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی

datetime 1  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن)مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کل (بروزجمعہ) ملک گیر احتجاج کی کال دیتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم نے کراچی میں جاری خانوادگان اسیران ملت جعفریہ کے دھرنے کی مکمل حمایت کابھی اعلان کر دیا ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سیل سے جاری بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان،صدر پاکستان اور چیف جسٹس سے اپیل کی کہ لاپتہ افراد کے ورثا کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کریں اور فوری طورپر لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کریں یہ ایک انسانی بنیادی حقوق سے متعلق قانونی اور آئینی مسئلہ ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتااگر کوئی فرد کسی جرم میں ملوث ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے بانیان پاکستان کی اولادوں کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ بند کیا جائے ایسی صورت حال پیدا نہ کریں کہ لوگ ریاست اور حکمرانوں سے مایوس ہو جائیں انہوں نے کہ ہم کراچی میں جاری دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ملت جعفریہ کے جبری لاپتہ افراد کے حق میں جمعہ ملک گیر احتجاج منایا جائے گا ہم اس مشکل کی گھڑی میں اپنی ماؤں اور بہنوں کو تنہانہیں چھوڑیں گئے صدر پاکستان،وزیر اعظم،چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف اس سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر نوٹس لیں اور مظاہرین کے مطالبات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…