بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پولیو ری ایکشن کا ڈرامہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا

datetime 23  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)پشاور کے علاقے ماشو خیل میں پولیو مہم کے خلاف سازش بے نقاب ہوگئی اور پولیس نے بچوں سے بے ہوشی کا ڈرامہ کرانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گزشتہ روز پشاور کے علاقے ماشوخیل میں اہل علاقہ نے مرکز صحت پر حملہ کرتے

ہوئے وہاں جلاؤ گھیراؤ کیا اور اسے آگ لگا دی تھی جس کے بارے میں ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ 100 سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی جس کے بعد ان کی حالت غیر ہوگئی۔بچوں کے بیہوش ہونے کی جعلی ویڈیو بنائے جانے کا منظر خوش قسمتی سے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا، ایک ویڈیو میں پولیو ویکسین پینے والے بچوں سے ایک شخص پشتو میں یہ کہتے سنا گیا، کہ تم کو غلط قطرے پلائے گئے ہیں مگر بچے اس پر ہنستے ہوئے دکھائی دیے۔ترجمان حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا کہنا تھا کہ بچوں کی حالت تشویشناک نہیں، بچوں کو قے اور سر چکرانے کی شکایت تھی۔ضلعی انتظامیہ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دارالقلم ماڈل اسکول ماشو خیل، حال مارک اسکول حسن گڑھی اور قدیم پرائمری اسکول میرہ کچوڑی میں پولیو کے قطرے پینے کے دوران بچوں میں ری ایکشن کی اطلاعات ملیں اور 767 بچے مختلف اسپتالوں میں لائے گئے تاہم ان کی حالت ٹھیک پائی گئی۔دوسری جانب موشوخیل اسپتال میں جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے بچوں کو بے ہوشی کا ڈرامہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جب کہ نامزد دیگر 12 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…