واشنگٹن (این این آئی )امریکی وزارت خارجہ نے سری لنکا کا سفر کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد جماعتیں سری لنکا میں ممکنہ حملوں کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ انتباہ اتوار کے روز سری لنکا میں مختلف مقامات پر گرجا گھروں اور بڑے ہوٹلوں کو دھماکوں کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں
کے بعد سامنے آیا ۔ حملوں میں 290 افراد ہلاک اور 500 کے قریب زخمی ہو گئے۔امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ دہشت گرد عناصر بنا کسی پیشگی انتباہ کے حملے کر سکتے ہیں۔ بیان کے مطابق ممکنہ اہداف میں سیاحتی مقامات، ٹرانسپورٹ اسٹیشنز، تجارتی مراکز، ہوٹلز، عبادت گاہیں، ہوائی اڈے اور دیگر مقامات عامہ شامل ہیں۔