اسلام آباد(آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن دیاں ساریاں کسراں کڈ دسیاں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کیا، اپوزیشن کی طرف اعتراض کیا گیا کہ وزیرداخلہ کی موجودگی میں سوالات کے جوابات متعلقہ وزارت سے ہی
آنا چاہئے سوالات کے جوابات وزیر مملکت پارلیمانی امور کی طرف سے دےئے جا رہے تھے۔ تو ان حالات میں وفاقی وزیر برائے داخلہ اعجاز شاہ کھڑے ہوئے اور کہا کہ میں اپوزیشن کی ساریاں کسراں کڈ دیاں گا۔ اس پر اپوزیشن نے کہا کہ یہ سابق بریگیڈےئر ہیں اور یہ دھمکیاں دے رہے ہیں اسی دوران وفاقی وزیر برائے دفاع پرویز خٹک کھڑے ہوئے اور کہا کہ اپوزیشن سپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ میٹنگ میں ایک بات طے کر کے آئے ہیں لیکن بعد میں اجلاس کے دوران اس پر عمل نہیں کرتے لیکن اب ایسے نہیں چلے گا یہ شور شرابہ نہیں چلنے دیں گے۔ ممبر قومی اسمبلی رانا تنویر نے کہا کہ ہم وزیر داخلہ کو جانتے ہیں وہ ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن ہم اس طرح کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں اس پر وزیر داخلہ نے کہا کہ میں کسی کو دھمکی نہیں دے رہا صرف یہ کہا رہا ہوں کہ آپ کو ہر سوال کا جواب ملے گا اس کے بعد وہ بیٹھ گئے اور سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ انہوں نے ابھی بریفنگ نہیں لی آپ لوگ تھوڑی سی گنجائش دیں وہ آئندہ سے تیاری کر کے آئیں گے۔