لاہور( این این آئی )پاکستا ن پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن کے نام سے سوشل میڈیا پر جعلی زاکاؤنٹس کی بھرمارہو گئی،نامور قانون دان اپنے نام سے بنے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس بند نہ کروا سکے۔اعتزاز احسن کے نام سے بنے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر صدارتی نظام کے نفاذ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ٹوئٹر پر اردو میں
نواز شریف پر بھی طنزیہ ٹوئٹس کی گئی ہیں۔جعلی اکاؤنٹس پر مریم نواز پر بھی تنقید کے نشتر برسائے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق اعتزاز احسن کا کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں۔جعلی اکاؤنٹس کی زبانی شکایت کی تھی مگر اس سے فرق نہیں پڑا،اب جعلی اکاؤنٹس بند کرانے کیلئے ایف آئی اے کو درخواست دے رہے ہیں۔