کوئٹہ(آن لائن)صوبائی وزراء کے قلمدان تبدیل کر کے صوبائی وزیر ظہور بلیدی کو وزارت خزانہ اور اطلاعات جبکہ میر عارف محمد حسنی کو کمیونیشن اینڈ ورکس کا قلمدان سونپ دیا گیا نوٹیفکیشن جاری کر دی گئی نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی وزیر ظہور بلیدی
سے ہائیر ایجوکیشن کا قلمدان واپس لے لیا گیا ظہور بلیدی کو وزارت خزانہ اور اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا گیا صوبائی وزیر میر عارف محمد حسنی سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے لیا گیا میر عارف محمد حسنی کو کمیونیکیشن اینڈ ورکس کا قلمدان سونپ دیا گیا۔