بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

اسلام آباد پر گہرے بادل نظر آ رہے ہیں، اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی، دھماکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا

datetime 22  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا وقت قریب آرہا ہے، اگلی حکومت پی پی کی ہوگی،کچھ طاقتیں پاکستان اور ایران کے تعلقات خراب کرنا چاہ رہی ہیں، پاکستان کو تمام مسلم ممالک کیساتھ تعلقات بڑھانے ہونگے،اسلام آباد پر گہرے بادل نظر آ رہے ہیں، اگر کچھ نہ کیا گیا تو ہوسکتا ہے ژالہ باری شروع ہوجائے،حکومت کچھ نہیں کرسکتی تو گھر چلی جائے ۔پیر کو پاکستان پیپلز پارٹی کی کارکن بشریٰ افتخار کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ بشریٰ افتخار پوری پیپلز پارٹی کی بھابھی تھی،ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اگلا الیکشن اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کا ہوگا،پیپلز پارٹی وہ واحد کلاس ہے جس میں مڈل کلاس لوگ آگے آ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ کبھی وزیر داخلہ بنوں گا،پاکستان پیپلز پارٹی خدمت کے لئے ہے ، آئیں ملکر اتحاد کے ساتھ بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلا وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہوگا،میں آج تک جو بھی پیش گوئی کی وہ پوری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کہا تھا بھارت 14سے 18اپریل تک پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے اور میں نے کہا تھا بھارت کبھی حملہ کر ہی نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اگر کوئی دہشتگردی کا حملہ ہوا تو اس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جب بھی حملہ کیا غداروں کا گروپ تیا ر کر کے حملہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے کہا تھا کہ بلوچستان کے ذریعے پاکستان کو سبق سکھاؤں گا ، اس کے بعد بھارتی جاسوس پکڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ طاقتیں چاہ رہی ہیں پاکستان اور ایران کے تعلقات خراب ہوجائیں لیکن پاکستان کو تمام مسلم ممالک کے ساتھ تعلقات بڑھانے ہونگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام کا مسئلہ اس وقت مہنگائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے کچھ نہ کیا تو ڈالر 160تک چلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اسلام آباد پر گہرے بادل نظر آ رہے ہیں، اگر کچھ نہ کیا گیا تو ہوسکتا ہے ژالہ باری شروع ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کچھ نہیں کرسکتی تو گھر چلی جائے ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…