بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعظم نے جب تسلیم کر لیا کہ پاکستان میں آپریٹ کرنے والی تنظیمیں ایران میں دہشت گردی میں ملوث رہی ہیں تو پھر پیچھے کیا بچ جاتا ہے‘ نواز شریف اور عمران خان میں کیا فرق رہ جاتا ہے؟ نیا پاکستان پرانے پاکستان میں غرق ہو گیا‘ یہ آبزرویشن کس حد تک درست ہے؟ جاوید چودھری کا تجزیہ

datetime 22  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج وزیراعظم نے ایران میں صدر حسن روحانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی‘ عمران خان نے اس پریس کانفرنس کے دوران جو فرمایا، وزیراعظم کے یہ خیالات پاکستان کے موقف سے مختلف ہیں‘ دنیا ہم پر ٹیررازم کا الزام لگاتی ہے جبکہ ہم ہر فورم پر کہتے ہیں‘ ہم ایکسپورٹر نہیں ہیں‘ ہم ٹیرر ازم کے وکٹم ہیں‘

ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دنیا میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں لیکن ہمارے وزیراعظم نے جب آج ایران میں بیٹھ کر یہ تسلیم کر لیا، پاکستان میں آپریٹ کرنے والی تنظیمیں ایران میں دہشت گردی میں ملوث رہی ہیں تو پھر پیچھے کیا بچ جاتا ہے‘ نواز شریف اور عمران خان میں کیا فرق رہ جاتا ہے‘ میرا خیال ہے وزیراعظم کو اب میچور ہو جانا چاہیے‘ انہیں اب بولنے سے پہلے تول لینا چاہیے ورنہ پاکستان کی سفارتی تنہائی میں اضافہ ہو جائے گا‘ آج ڈیڑھ ماہ بعد قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا لیکن اس میں بھی بیشتر ارکان چھٹی پر تھے، ایک وقت تھا جب کابینہ کا اجلاس ہوتا تھا تو بریکنگ نیوز بنتی تھی اور آج قومی اسمبلی کا اجلاس خبر بن جاتا ہے‘ کیا حکومت کیلئے قومی اسمبلی کی کوئی حیثیت نہیں جبکہ کابینہ کی ری شفلنگ اور حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ بنانے کے بعد لوگوں کا خیال ہے سٹیٹس کو کے خلاف ووٹ حاصل کرنے والا عمران خان سٹیٹس کو کے ہاتھوں ہار گیا‘ تبدیلی کا نعرہ تبدیلی کی تمام خواہشات کے ساتھ دم توڑ گیا اور نیا پاکستان پرانے پاکستان میں غرق ہو گیا‘ یہ آبزرویشن کس حد تک درست ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…