العسیر( آن لائن )سعودی عرب کے جنوبی علاقے العسیر میں بللسمر مرکز کے قریب تیز اور درمیانے درجے کی بارش کے دوران تازہ برف باری نے موسم ایک بار پھر تبدیل کردیا۔ ہلکی برف باری کینتیجے میں پہاڑوں پرسفید چادر پھیل گئی جس کے نتیجیمیں سردی اور خنکی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ عسیرکے علاقے میں ہونے والی تیز
بارش کیباعث کئی علاقوں میں پانی سیلابی ریلوں کی شکل میں بہ پڑا۔جنوبی بللسمر مرکز میں آل عبید گاؤں میں پڑنے والی برف باری سے منچلے گھروں سے باہر نکل آئے اور برف باری سے خوب لطف اندوز ہوز ہوئے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ نے بھی تازہ برف باری اور بارش کے باعث سیلابی ریلوں کی تصاویر جاری کی ہیں۔