جدہ(آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم دنیا میں تنازعات پہلے ہی ہم سب کوکمزورکررہے ہیں ،پاکستان مسلم دنیا میں تنازعات ختم کرنے اورمفاہمت میں کرداراداکرناچاہیگا،العربیہ ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کابہت احترام کرتے ہیں ،سعودی عرب نے ضرورت پڑھنے پر ہمیشہ پاکستان کی مدد کی، پاکستان میں
جو بھی برسراقتدار آئیگاسب سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کریگا،پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کیساتھ کھڑااورحمایت جاری رکھے گا،مسلم دنیا میں تنازعات پہلے ہی ہم سب کوکمزورکررہے ہیں ،مسلم دنیا میں کوئی تنازع نہیں ہوناچاہیے،افغانستان اوردیگرملکوں کے تنازعات سے پاکستان پہلے ہی بہت متاثر ہواہے،پاکستان مسلم دنیا میں تنازعات ختم کرنے اورمفاہمت میں کرداراداکرناچاہیگا،