منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

سعودی عرب میں مقیم محنت کش پاکستانیوں کونامساعد حالات کا سامنا ،کے پی اسمبلی میں بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)سابق سینئر وزیر و ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا عنایت اللہ خان نے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرائی ہے جس میں مرکز ی حکومت سے سفارش کی گئی ہے کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی محنت کش جو اس وقت نامساعد حالات کا سامنا کر رہے ہیں فور ی طور اس کا نوٹس لیں اور وہاں پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔ چونکہ سعودی عرب میں محنت کش مزدوری کرنے والے لاکھوں پاکستانی نہ صرف اپنے

خاندانوں کے لیے وہاں رزق حلال کمارہے ہیں بلکہ سالانہ اربوں روپے پاکستان بھیج کر ملکی معیشت کی بہتری میں بھی کلیدی کردار اداکر رہے ہیں اور یہ بیرون ملک محنت مزدوری کرنے والے اپنے شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کووہاں درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے اقدامات اٹھائیں ۔قرارداد میں وفاقی حکومت سے یہ بھی مطالبہ کرتی ہے کہ سعودی عرب کے جیلوں میں جتنے بھی پاکستانی اقامہ نہ ہونے یادوسرے معمولی جرائم میں پانبد سلاسل ہیں ان کے فوری رہائی اور انہیں پاکستان پہنچانے کا بندوبست کیا جائے جب کہ جتنے پاکستانیوں سے وہاں کفیلوں نے اقامے کے پیسے لیے ہیں اور اس کا رینیول (Renewal) نہیں کرتااس رقم کو کفیلوں سے واپس لینے میں پاکستانی سفارتخانہ پاکستانیوں کی مدد کریں جب کہ جتنے پاکستانیوں کے کاروبار اور گاڑیاں وغیر ہ کفیلوں کے نا م پر ہیں اور اب ان پاکستانیوں کوملک واپس بھیجا جارہا ہے سعودی حکومت ان پاکستانیوں کو ان کے کاروبار اور گاڑیوں وغیرہ کی قیمتیں اداکریں یاان کو اتنا وقت دیں تاکہ وہ ان کو بیچ سکے جب کہ جتنے کفیلوں نے پاکستانیوں کے کاروبار پر قبضہ ڈال دیا ہے پاکستانی سفارتخانہ ان کو واگزارکرانے میں بھی ان کی مدد کریں ۔ اس موقع پر عنایت اللہ خان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان سے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی حکومت سے پاکستانیوں کودرپیش مسائل ومشکلا ت کا معاملہ اٹھائے ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…