منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

حکومت کا وزیر اعظم ہاؤس کے بعد اہم اداروں کی بڑی عمارتوں میں بھی یونیورسٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ ،ریڈ زون میں واقع 7منزلہ عمارت کو بھی لیز پردیاجائیگا

datetime 19  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے وزیر اعظم ہاؤس کے بعد ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن اکیڈمی کی عمارتوں میں بھی یونیورسٹیاں قائم کرنے اور ریڈیو پاکستان کی 7منزلہ عمارت کو طویل مدت کے لئے لیز پر دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس میں عالمی معیار کی پاک میڈیا یونیورسٹی قائم کی جائے گی جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان کی سیکٹر جی فائیوریڈز ون میں واقع عمارت 1950 میں بنائی گئی، اس دور میں بڑی مشینری استعمال ہوتی تھی،

موجودہ دور میں ریڈیو کو ایک کمرے سے بھی چلایا جا سکتا ہے، ملک کو ریسرچ انسٹیٹیوشنز کی ضرورت ہے،ریڈیو پاکستان کی عمارت کی طرح دیگر عمارتوں کو بھی لیز پر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے ریڈیو پاکستان کی عمارت کو لیز پر دینے کی تیاریاں کر لیں ہیں۔اس حوالے سے وزارت اطلاعات و نشریات نے پاکستان براڈ کاسٹنک کارپوریشن کی بلڈنگ کو لیز پر دینے کے لیے پروپوزل بھی مانگ لی ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ لیٹر بھی جاری کیاگیا ہے جس پر عملدرآمد کے حوالے سے ریڈیو پاکستان میں اجلاسوں کا انعقاد اور غورشروع کردیاگیاہے ۔ا ن فیصلوں پر اپنے جوابی ردعمل میں سعودی عرب میں موجود وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان ہیڈکوارٹرز کی کثیرالمنزلہ عمارت کی طرح دیگرسرکاری عمارتوں کو بھی لیز پر دیا جائے گا، وزارت منصوبہ بندی کے مشورہ کے ساتھ پی ٹی وی اکیڈمی میں یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا ، ریڈ زون میں واقع پی ٹی وی کی عمارت کے حوالے سے لیز کا کوئی ارادہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی عمارت 1950 میں بنائی گئی ، اس دور میں بڑی مشینری استعمال ہوتی تھی ، موجودہ دور میں ریڈیو کو ایک کمرے سے بھی چلایا جا سکتا ہے ۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کو ریسرچ انسٹیٹیوشنز کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ ریڈیو پاکستان کی عمارت میں پاک میڈیا یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا جبکہ ریڈیو پاکستان کی تنظیم نو کے حوالے سے ڈاکٹر عشرت حسین کام کر رہے ہیں ،جب تک بین لاقوامی معیار کی یونیورسٹی قیام عمل میں نہیں لایا جاتا ہم دوسروں پر انحصار کریں گے ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…