دنیا کا وہ ملک جہاں سو سال کی عمر کو پہنچنے والے افراد کی تعداد 69 ہزار سے تجاوز کرگئی

14  ستمبر‬‮  2018

ٹوکیو( آن لائن ) جاپان میں 100 سال کی عمر تک پہنچنے والے افراد کی تعداد 69 ہزار 785 ہوگئی۔جاپانی وزارتِ صحت کے مطابق ملک میں 100 سال کی عمر تک پہنچنے والے افراد کی تعداد میں گذشتہ سال کی نسبت 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق 2017 سے لے کر اب تک 100 برس کی عمر تک پہنچنے والوں میں 2 ہزار افراد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ امریکی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق مستقبل میں

جاپان میں معمر افراد میں سب سے زیادہ خواتین شامل ہوں گی۔اس سلسلے میں پیر (17 ستمبر) کو جاپان میں ‘ایجڈ ڈے’ منایا جائے گا یعنی اْن افراد کا دن، جو 100 سال کی عمر تک پہنچ گئے ہیں۔ اس دن 100 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کو جاپانی وزیراعظم شینز ایبے کی جانب سے مبارکباد کا خط بھی موصول ہوگا۔واضح رہے کہ دنیا کے سب سے معمر شخص مسازو نوناکا کا تعلق بھی جاپان سے ہے، جس کی عمر 113 سال ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…