پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ڈیمز فنڈ میں 2ارب سے زائد جمع،طلبا بھی پیچھے نہ رہے، اتنی رقم دیدی کہ چیف جسٹس بھی شاباش دینے پر مجبور ہوگئے

datetime 11  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )طلبا نے چیف جسٹس کو 5 لاکھ روپے کا چیک جمع کروا دیا۔ چیف جسٹس نے ڈیم کے لیے عطیات جمع کروانے پر طلبا کو شاباش دی۔ سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا ڈیماور مہمند ڈیم کی تعمیر کے احکامات جاری کیے تو پاکستان بھر کے لوگوں نے ڈیمز کی تعمیر کے لیے بنائے گئے فنڈ میں عطیات جمع کروانے کا سلسلہ شروع کر دیا جس میں 10 لاکھ روپے کا سب سے پہلا حصہ ۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے خود ڈالا تھا جو انہوں نے اپنی جیب سے دئیے۔جس کے بعد سے اب تک سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لئے قائم فنڈ میں رقوم جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستا ن کے سرکاری و غیر سرکاری ادارے بڑھ چڑھ کر عطیات جمع کروا رہے ہیں اوراب طلبا نے چیف جسٹس کو 5 لاکھ روپے کا چیک جمع کروایا ہے۔چیف جسٹس نے ڈیموں کے لیے فنڈ میں حصہ ڈالنے پر طلبا کو شاباش بھی دی۔واضح رہے کل تک دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈ میں اب تک دو ارب ایک کروڑ اسی لاکھ پانچ ہزار نو سو آٹھ روپے جمع ہو چکے تھے۔پاکستانی عوام دل کھول کر ڈیموں کے لیے بنائے اکانٹ میں فنڈز جمع کروا رہی ہے لیکن یہاں پر ایک بات قابل ذکر ہے کہ اور حیران کن بھی کہ ڈیموں کے لیے پاکستان کے ساتھ بھارت نے بھی فنڈ جمع کروانے شروع کر دئیے ہیں۔اب سے کچھ روز قبل کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بھارت سے ڈیم کی تعمیر کے فنڈ میں 18 ہزار 460 روپے کی رقم بھجوائی گئی ہے۔اس کے علا وہ امریکہ سے 43 لاکھ اکہتر ہزار، برطانیہ سے 12 لاکھ چورانوے ہزار روپے بھیجے گئے۔اس کے علاوہ متحدہ عرب امرات سے 8 لاکھ چو نسٹھ ہزار بھیجے گئے، جرمنی سے 15 لاکھ تیرہ ہزار، بحرین سے 6 لاکھ تراسی ہزار ڈیمز فنڈ میں حصہ ڈالا گیا۔پاکستان سے شہریوں نے ایک ارب 32 کروڑ 47 لاکھ 72 ہزار ڈیمز فنڈ میں جمع کرائے ہیں۔

اس کے علاوہ اب تک مختلف موبائل کمپنیوں کے ایس ایم ایس سسٹم کے تحت 5 کروڑ سترہ لاکھ چو ہتر ہزار 890 روپے جمع کرا ئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ بھی پاکستانی عوام ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈز دل کھول کر جمع کروا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…