حافظ آباد (نیوز ڈیسک)حافظ آباد کے تھانہ جلالپور بھٹیاں کے گائوں نسووال میں میاں بیوی اور دوبچوں کو ٹوکے کے وار سے قتل کر دیا گیا اس لرزہ خیز واردات سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ذرائع کے مطابق 20 سالہ دوشیزہ ثناء بی بی نے 4 سال قبل نوجوان فردوس سے پسند کی شادی کی جس کا دلہن ثناء کے والد گلزار کو شدید رنج تھا۔ گذشتہ رات
گلزار نے داما د فردوس،بیٹی ثناء بی بی،اڑھائی سالی نواسے زین،ڈیڑھ سالہ نواسے حسنین کو تیز دھار آلہ (ٹوکے) کے پے در پے وار کر قتل کر دیا۔پولیس نے مقتول خاندان کی نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے کاروائی کرتے ہوئے ملزم گلزار کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزم کیخلاف قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔