بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

پاکستانی یونیورسٹیوں کی ڈگریاں اب عالمی سطح پر تسلیم کی جائیں گی،ملک کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلم طلبہ کو زبردست خوشخبری سنادی گئی

datetime 7  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) کے واشنگٹن معاہدہ کی ایک ممبر تنظیم ہونے کے نتیجہ میں اس کی فراہم کردہ آوٹ کم بیسڈ ایجوکیشن (OBE ) کی گائیڈ لائن کے مطابق اب پاکستان میں بیچلر آف انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ کو

عالمی سطح پر پر وفیشنل انجینئر تسلیم کیا جائے گاجس کی بنا پر اس وقت ملک کی انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں زیر تعلم طلبہ کو بہت فائیدہ پہنچے گا۔ یہ بات محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی (ماجو) کے شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے سربراہ ڈاکٹر غضنفر منیر نے گزشتہ روز یونیورسٹی کیمپس میں پی ای سی کی زیرنگرانی منعقد ہونے والے دو کریڈٹ پوائینٹس ٹریننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ سی پی ڈی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ ماجو میں منعقد ہونے والے اس دوروزہ ورکشاپ میں ماجو کے علاوہ نذیر حسین یونیورسٹی کے انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائینس کے شعبوں کے اساتذہ نے شرکت کی۔ ورکشاپ سے ہمدرد یونیورسٹی کے الیکٹریکل انجینئرنگ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد فیصل خان اور ہمدرد یونیورسٹی ہی کی الیکٹرونکس انجینئرنگ کی اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر در جبین نے بھی کیا۔محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی میں منعقد ہونے والے اس دو روزہ ورکشاپ کے اختتام پر پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے ورکشاپ کے شرکاء میں سر ٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…