جمعرات‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2025 

پنجاب کابینہ میں توسیع ،مزید وزراء، مشیر اور معاون خصوصی شامل ،کفایت شعار حکومت کے وزراء کی مجموعی تعداد کتنی زیادہ ہوگئی؟حیرت انگیز تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 7  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پنجاب کابینہ میں مزید توسیع کر دی گئی ،مزید نووزراء، تین مشیر اور پانچ معاون خصوصی شامل کئے گئے ہیں ۔ وزراء میں پیر سید سعید الحسن شاہ، مہر محمد اسلم،سید حسین جہانیاں گردیزی، محمد اجمل ،آشفہ ریاض، شوکت علی لالیکا، محمد اخلاق ،

زوار حسین وڑائچ اور اعجاز مسیح شامل ہیں ۔ کابینہ میں توسیع سے وزارتوں کی تعداد 32ہو گئی ہے ۔ تین مشیر مقرر کر کے انہیں محکمے بھی الاٹ کر دئیے ہیں جن میں عبد الحی دستی زراعت ،فیصل حیات ڈیری ڈویلپمنٹ اور محمد حنیف صحت سے متعلقہ امور کے مشیر ہوں گے جبکہ پانچ معاون خصوصی کے ناموں کا اعلان کر کے انہیں بھی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں ۔محمد سلمان ٹرانسپورٹ، سید رفاقت علی گیلانی مذہبی امور، عمر فاروق امور نوجوانان و کھیل ، امیر محمد خان جنگلات اور خرم خان لغاری محکمہ خوراک کے معاون خصوصی کے فرائض سر انجا م دیں گے۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پارٹی میں کسی بھی طرح کے انتشار کو روکنے کیلئے کابینہ میں توسیع کی گئی ہے جبکہ وزرارتیں حاصل نہ کر سکنے والے اراکین اسمبلی نے پارلیمانی سیکرٹریز کے عہدوں کے حصول کیلئے بھاگ دوڑ شروع کر دی ہے ۔ یادرہے کہ پہلے مرحلے میں پنجاب کی 23رکنی کابینہ نے 27اگست کو حلف اٹھایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…