لاہور (این این آئی)احتساب عدالت نے نیب کی سر زنش کرتے ہوئے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کا ریمانڈ دینے سے انکارکردیا ۔احتساب عدالت کے جج نجم الحسن بخاری کی جانب سے کیس کی سماعت کی گئی۔نیب پراسیکیوٹرکی جانب سے احد چیمہ کا 14روزہ ریمانڈ کے دلائل دئیے گئے تاہم عدالت
ان سے مطمئن نہ ہوئی ۔ عدالت نے سرزنش کرتے ہوئے استفسارکیا کہ احد چیمہ کا ریمانڈکیوں لینا ہے،جو چیز آپ نے بتانی ہے وہ مجھے پوچھنی پڑ رہی ہے ، پہلے تیار ی کر کے آئیں پھر ریمانڈ پر بات ہوگی،عدالت نے کیس کی سماعت آج(جمعہ) تک ملتوی کر تے ہوئے احد چیمہ کو واپس جیل بھجوا دیا۔