منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کتنے ممالک کو اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر رہا ہے ؟ وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کو بریفنگ میں انکشاف

datetime 7  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واہ کینٹ ( آئی این پی )وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے پاکستان آرڈننس فیکٹریز واہ کینٹ کا دورہ کیا۔ چیئرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور انہیں پی او ایف بورڈ کے ارکان سے متعارف کرایا۔ وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار کو پی او ایف کی دفاعی پیداواری صلاحیتوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پی او ایف بورڈ نے کہا کہ پی او ایف وطن عزیز کا عظیم دفاعی ادارہ ہے جو کہ نہ صرف افواج پاکستان کی دفاعی ضروریات کو پورا کر رہا ہے

بلکہ اپنی زائد پیداواری گنجائش کو بروئے کار لاتے ہوئے 40 سے زائد ممالک بھی اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر رہا ہے اسطرح پی او ایف غیر ملکی زر مبادلہ کما کر ملکی معیشت کو مستحکم بنا نے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ پی اوا یف میں جدید پلانٹ اور مشینری کے منصوبے بارے چیئرمین پی او ایف بورڈ نے بتایا کہ پی او ایف کو عہد حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مرحلہ وار جدید ترین اسلحہ اور نئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی جا رہی ہے۔اس منصو بے کے تحت جدید ترین پلانٹ اور مشینری کی تنصیب کا کام مرحلہ وار جاری ہے۔ چیئرمین پی او ایف بورڈ نے مزید بتایا کہ 1985کے بعد ٹیکنالوجی ٹرانسفر کا یہ پہلا بڑا منصوبہ ہے جس سے ملک کی مسلح افواج کی جدید دفاعی ضروریات کم لاگت میں مہیا کی جا سکیں گی۔ وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار کو پی او ایف انتظامیہ کی جانب سے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لیے فلاح و بہبود کے منصوبوں کے علاوہ تعلیمی شعبہ میں نمایاں کارکردگی کے متعلق تفصیل سے بتایا گیا۔ وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے پی او ایف کی پیداواری صلاحیت اور فلاح وبہبود کی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ جان کر بڑی خوشی ہے کہ پی او ایف افواج پاکستان کی ہر قسم کی ضروریات کوپورا کر رہی ہے اور یہ بات قابل اطمینان ہے کہ پی او ایف کے ورکرز محنتی اور تجربہ کار ہیں اور

یہی وجہ ہے کہ اس ادارہ کا نام پوری دنیا میں جانا جاتا ہے۔ مہمانوں کی کتاب میں اپنے تا ثرات درج کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ” آج6 ستمبریوم دفاع پاکستان کے تاریخی موقع پر پی او ایف کا دورہ کر کے بڑ ی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ ملک و قوم کیلئے پی اوا یف کی خدمات نہایت شاندار ہیں جو لوگ اس عظیم الشان ادارے میں کام کر رہے ہیں اللہ تعالی ان کا حامی و ناصر ہو” وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوارزبیدہ جلال نے پی اوا یف میں جدید پلانٹ اور مشینری کی تنصیب کے منصوبے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس منصوبے کی تکمیل کے لیے مکمل مدد کا اعادہ کیا اور پی او ایف کے بجٹ کے مسائل حل کرنے کا یقین دلایا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…