راولپنڈی ( آن لائن) پاک فوج کے ہیڈ کوارٹرز جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے خصوصی تقریب کے دوران شاہد آفریدی نے تھوڑا ’’چِل‘‘ کرنے کا سوچا اور نسوار کی ’گولی‘ بنا کر اپنے منہ میں رکھ لی ،کیمرے نے ان کی ’چوری‘ پکڑ لی، پاک فوج کے ہیڈ کوارٹرز جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے تقریب کے دوران شاہد آفریدی نے تھوڑا ’’چِل‘‘ کرنے کا سوچا اور نسوار کی ’گولی‘ بنا کر اپنے منہ میں رکھ لی مگر وہ نہیں جانتے تھے کہ
کیمرے کی آنکھ کے ذریعے لاکھوں پاکستانی انہیں دیکھنے میں مصروف ہیں جو ان کی عمدہ بیٹنگ پر مذاقاً نسوار کھانے کی بات کرتے تھے مگر انہیں معلوم نہیں تھا کہ 3شاہد آفریدی حقیقی زندگی میں نسوار استعمال کرتے ہیں۔شاہد آفریدی نے بڑے آرام سے نسوار کی مطلوبہ مقدار چٹکی میں لی اور پھر موقع دیکھ کر آرام سے لبوں کے نیچے دبا لی مگر کیمرے نے ان کی ’چوری‘ پکڑ لی اور یوں آج تمام پاکستانیوں کو معلوم ہو گیا کہ وہ لالہ بھی نسوار کھاتے ہیں۔