پشاور(آن لائن) خیبر پختونخوا حکومت نے وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق صوبے میں بے گھر افراد کو گھردینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لئے ابتدائی طور پر ورسک روڈ پر 520کنال اراضی پر 2ہزار سے زائد گھر بنانے کے لئے رپورٹ طلب کر لی ہے پشاور سمیت صوبے بھر میں سرکاری اراضی پر رہائش گاہیں بنانے کے فیصلے کے پیش نظر اراضی کی تفصیلات طلب کی گئی ہے وزیر باغ ، یکہ توت میں پنچتی اراضی جو کہ قبضہ گروپ کے پاس ہیں واگزار کی جائیگی اور ان پر گھر بنائیں جائینگے ۔
خیبر پختونخوا میں بے گھر افراد کو بیس ہزار سے زائد گھر دینے کے فیصلے کے پیش نظر اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں بے گھر افراد کو گھر دینے کے حوالے سے ورسک روڈ پر واقع سرکار ی بنجر 520کنال اراضی حاصل کی جا رہی ہیں جس کے لئے محکمہ مال ضلعی انتظامیہ اور دسٹرکٹ گورنمنٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے وزیر اعظم نے 50لاکھ سے زائد گھر بنانے کا اعلان کیا ہے خیبرپختونخوا میں بے گھر افرادکو گھر دینے کے لئے صوبائی حکومت نے سب سے پہلے اقدامات شروع کردیئے ہیں ۔