منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

60سالہ چینی شخص کے کان میں مکڑی نے جالا بن دیا جب ڈاکٹروں نے اسے باہر نکالا تو کیا دیکھا ہر کوئی حیران رہا گیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی )چین میں ایک شخص کے کان میں مکڑی نے جالا بن دیا، 60سالہ چینی شخص کو کان میں درد کی شکایت اور سرسراہٹ سنائی دیتی تھی،مکڑی کو باہر نکالنے پر سماعت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق کان میں سرسراہٹ اور درد میں مبتلا ایک شخص جب ڈاکٹر کے پاس گیا تو خود ڈاکٹر یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ مریض کے کان میں جالا بنا ہوا ہے اور وہاں مکڑی بھی موجود ہے۔

چین کے شہر ڈالیان میں یہ واقعہ ایک سرکاری اسپتال میں پیش آیا جہاں ڈاکٹر سوئے شولِن نے مریض کے بائیں کان کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ اندر نہ صرف ایک چھوٹی مکڑی موجود ہے بلکہ اس نے اوپر کی جانب جالا بھی بن دیا ہے۔ 60 سالہ مریض نے شکایت کی تھی کہ اس کے کان میں سرسراہٹ اور ڈھول کی طرح کی آوازیں محسوس ہوتی ہیں۔ڈاکٹر کو شبہ تھا کہ شاید مریض کے کان میں کوئی چھوٹا کیڑا موجود ہے لیکن اس کے گمان میں بھی نہ تھا کہ بہت عرصے سے مکڑی اندر بیٹھی ہے اور یہاں تک کہ اس نے کان کے اندر جالے بھی بنادیئے ہیں۔ڈاکٹرنے کان کا بغور معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ مکڑی کا جالا 5 سینٹی میٹر تک کی گہرائی میں موجود ہے۔ جالا اتنا زیادہ ہے کہ اس پر صبح کی دھند کا گمان ہورہا ہے۔ جیسے ہی ڈاکٹر نے اینڈواسکوپ کومزید کان کے اندر اتارا تو انہیں ایک چھوٹی مکڑی بھی دکھائی دی جسے ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ڈاکٹر نے مشکل سے خود پر قابو پاتے ہوئے مریض کو بتایا اور اسے بھی مطمئن رہنے کو کہا۔ اس کے بعد ایک خاص سرنج میں پانی بھر کر اس کی زوردار پچکاری کان میں ماری گئی اور مکڑی بہہ کر باہر نکل آئی۔ اس طرح مریض کو اس کیفیت سے نجات ملی ۔ڈاکٹر سوئے شولِن نے بتایا کہ وہ مریضوں کے کان سے اڑنے والے کیڑے اور حتی کہ لال بیگ بھی نکال چکے ہیں لیکن جالے سمیت مکڑی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ ان تمام باتوں کے باوجود مریض کی سماعت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…