منگل‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2025 

نظام دکن کا ہیرے جڑا سونے کا لنچ باکس اور کروڑوں روپے کی اشیاء چوری ہو گئیں، چوروں نے ثبوت کیسے ختم کئے ، انتہائی کن تفصیلات

datetime 6  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدر آباد دکن(آئی این پی )بھارت میں نظام دکن کا ہیرے جڑا سونے کا لنچ باکس اور دیگر اشیاء چوری ہو گئیں، تین کلو وزنی ان اشیا کی قیمت تقریبا 70 لاکھ ڈالر ہے۔ بی بی سی کی خبر کے مطابق بھارت کے جنوبی شہر حیدرآباد میں پولیس سابق حکمران نظام دکن کے ہیرا جڑے طلائی ٹفن کریئر کی چوری کی جانچ کر رہی ہے۔چوروں نے اس کے علاوہ یاقوت اور سونے کی بنی ایک چائے کی پیالی، طشتری اور چمچہ بھی چوری کر لیا ہے۔

تین کلو وزنی ان اشیا کی قیمت تقریبا 70 لاکھ ڈالر بتائی جا رہی ہے۔اس چوری کا پیر کی صبح کو پتہ چلا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ چوری اس سے پہلے والی رات کو ہوئی۔پولیس نے بی بی سی تیلگو کو بتایا کہ انھیں دو لوگوں پر چوری کا شبہ ہے۔انڈیا کے معروف اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق پولیس نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ چوروں نے سی سی ٹی وی کیمرے سے چھیڑ چھاڑ کی تاکہ ان کی چوری کی کوئی ریکارڈنگ نہ ہو سکے۔اس کے ساتھ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ جس شیشے کی الماری میں یہ چیزیں رکھی ہوئی تھیں ان کے شیشوں کو سکریو کھول کر نکالا گیا ہے۔یہ چیزیں نظام میوزیم میں تھیں جس کا افتتاح 2000 میں کیا گیا تھا۔ اس کے نوادرات میں میر عثمان علی خان کو سنہ 1937 میں دیے گئے بیش قیمتی تحائف شامل ہیں۔عثمان علی خان انڈیا کی سب سے بڑی ریاست حیدرآباد کے حکمران تھے۔ ان کا انتقال 1967 میں ہوا تھا۔ان کے مشہور زمانہ خزانے میں یعقوبی یعنی سفید ہیرا بھی شامل تھا جو ایک انڈے کے برابر تھا اور اسے دنیا میں موجود پانچواں سب سے بڑا ہیرا کہا جاتا ہے۔اس کے علاوہ دوسرے جواہرات بھی ان کے خزانے میں شامل تھے۔



کالم



بل فائیٹنگ


مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…