منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے لیے 6 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دیدی، اس تحقیقاتی ٹیم میں کون کون شامل ہے؟ تفصیلات جاری کر دی گئیں

datetime 6  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے لیے 6 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دیدی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اب سپریم کورٹ کی جانب سے جعلی اکاونٹس کیس میں 6 رکنی جے آئی ٹی کی تشکیل کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیاگیا ہے۔جے آئی ٹی جعلی بینک اکاونٹس کا تفصیلی جائزہ لے گی اور سراغ لگائے گی کہ سچائی کیا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم جعلی بینک اکاونٹس میں ملوث افراد کے خلاف شہادتیں بھی اکٹھی کرے گی۔

حکم نامے کے مطابق جے آئی ٹی کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احسان صادق کریں گے جبکہ دیگر ممبران میں کمشنر کارپوریٹ ٹیکس آفس عمران لطیف منہاس، ڈائریکٹر نیب نعمان اسلم، ایس ای سی پی کے ڈائریکٹر محمد افضل اور آئی ایس آئی کے بریگیڈیر شاہد پرویز جے آئی ٹی میں شامل ہیں۔جے آئی ٹی کو ضابطہ فوجدرای، نیب آرڈیننس, ایف آئی اے ایکٹ اور اینٹی کرپشن قوانین کے تحت اختیارات حاصل ہوں گے۔سپریم کورٹ کے تحریری حکم نامے کے مطابق ملک کے تمام انتظامی ادارے جے آئی ٹی کی معاونت کے پابند ہوں گے اور جے آئی ٹی 15 روز بعد پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔حکم نامے کے مطابق جے آئی ٹی اپنی سہولت کے مطابق سیکریٹریٹ تشکیل دیگی اور جے آئی ٹی کا کوئی رکن، نہ ہی ایف آئی اے تحقیقات سے متعلق پریس ریلیز یا اطلاع جاری کریگا، اس کا مقصد تحقیقات کو شفاف اور موثر بنانا ہے۔سپریم کورٹ نے رینجرز کو جے آئی ٹی ارکان اور گواہوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔سپریم کورٹ نے تحقیقات کو اسلام آباد منتقل کرنے کی ڈی جی ایف آئی اے کی استدعا مسترد کردی اور حکم نامے میں لکھا کہ تحقیقات پر اثرانداز ہونے، رکاوٹ ڈالنے یا دباؤ کی کوشش ہوئی تو درخواست کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔سپریم کورٹ کے حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ جعلی بینک اکاونٹس میں جے آئی ٹی کی تشکیل ناگزیر ہے اور کیس کی آئندہ سماعت 24 ستمبر کو ہو گی۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق کیس میں ایف آئی اے کی درخواست پر جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…