لاہور( آئی این پی)یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین نے یوٹیلیٹی کارپوریشن کی جانب سے اسٹورز بند کئے جانے کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ‘ کالی پٹیاں باندھ کر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیا ؤ خورد و نوش کی فروخت و خریداری پر پابندی کے بعد اسٹورز میں کام کرنے والے
ملازمین کو اپنی نوکریوں کے لالے پڑ گئے ملازمیں نے پٹیاں باندھ کر احتجاج ریکارڈ کروایا اور نعرے بازی کی، ان کا کہنا تھا کہ پی ازئی اے اور اسٹیل مل حکومت پر بوجھ ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز نہیں۔حکومت سے درخواست ہے کہ 24 گھنٹوں کے اندر ان کے مطالبات تسلیم کئے جائیں ورنہ وہ ملک بھر میں احتجاجی دھرنا دیں گے۔