راولپنڈی(آئی این پی )یوم دفاع و شہداء پاکستان کی مرکزی تقریب میں پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کے حوالے سے دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی ، ڈاکو منٹری دیکھ کر شرکاء جذباتی ہوگئے جبکہ شہداء کے لواحقین کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ جمعرات کو یوم دفاع کی مرکزی تقریب میں پاک فوج کے
جوانوں کی ملک کے تحفظ کیلئے دی گئی قربانیوں پر ایک مختصر دورانیہ کی ڈاکومنٹری بھی تقریب میں شامل کی گئی۔ دستاویزی فلم میں پاک فوج کے جوانوں کی اپنے ملک کیلئے دی گئی قربانیوں کا ذکر کیا گیا جسے دیکھ کر شرکاء4 جذباتی ہوگئے۔ اس موقع پر شہداء4 کے لواحقین کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔