لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق کیوی کر کٹر گرانٹ بریڈبرن کوقومی کر کٹ ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کر دیا گیا۔گرانٹ بریڈ برن کو 3سال کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا فیلڈنگ کو چ بنایا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد بریڈبرن کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داراں سونپی ہیں اوربریڈبرن ایشیاء کپ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔