لاہور (این این آئی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور گورنر ہاؤ س کی بجائے اپنی ذاتی رہائش گاہ ڈیفنس فیز فائیو میں رہیں گے،لاہور پولیس کے افسران اور گورنر پنجاب کے ملٹری سیکٹری کے درمیان ملاقات میں سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کے مطابق چوہدری محمد سرور نے عہدہ
سنبھالنے کے بعد گورنر ہاؤس میں نہ رہنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد پولیس کی جانب سے ان کی رہائشگاہ پرفول پروف سکیورٹی کے لئے اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔ اس سلسلہ میں ملٹری سیکٹری اورلاہور پولیس افسران کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں سکیورٹی کے تناظرمیں سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر آلات کی تنصیب کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ۔