اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کے دوران عسکری و سیاسی قیادت بھرپور طریقے سے موجود تھی، عمران خان کے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری ہشاس بشاس نظر آئے اور قریبی دوستوں سے باتیں بھی کرتے دیگھے گئے جبکہ مسلم لیگ ن کے
صدر میاں شہباز شریف جو کے اپوزیشن لیڈر بھی ہیں گہری سوچوں میں گم دکھائی دیئے اور اس دوران وہ کسی سے بات چیت کرتے ہوئے بھی نظر نہیں آئے، جبکہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری خوشگوار انداز میں گپ شپ کرتے رہے۔