اسلام آباد(آن لائن) یوم دفاع کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی توجہ کا مرکز رہیں۔ خاتون اول بشریٰ بی بی نے سفید لباس اور حجاب پہن رکھا تھا۔ تقریر کے بعد عمران خان جونہی اپنی سیٹ پر جا بیٹھے تو خاتون اول نے
فوری طور پر انکے کان میں سرگوشی کی اور جواباً عمران خان نے بھی مسکراتے ہوئے انکے کان میں جواب دیا۔ یوم دفاع شہداء کی تقریب میں بھی عمران خان نے فی البدیہ تقریب کی اور تقریر کی اور انکی یہ تقریر بھی قومی امنگوں کی ترجمان تھی۔