جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

الزام ثابت کیے بغیر سزا دے دی گئی اور شواہد کا درست انداز میں جائزہ نہیں لیا گیا ،لیگی رہنما نے نااہلی کا فیصلہ چیلنج کردیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الزام ثابت کیے بغیر سزا دے دی گئی اور شواہد کا درست انداز میں جائزہ نہیں لیا گیا ،لیگی رہنما نے نااہلی کا فیصلہ چیلنج کردیا اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت طلال چوہدری نے توہین عدالت کیس میں اپنی نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ایڈووکیٹ کامران مرتضیٰ کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں طلال چوہدری نے موقف اختیار کیا کہ

استغاثہ کے موقف کو اہمیت دی گئی لیکن دفاع کے موقف کو نظر انداز کیا گیا جبکہ استغاثہ کے خلاف مواد کے باوجود درخواست گزار کو شک کا فائدہ نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ الزام ثابت کیے بغیر سزا دے دی گئی اور شواہد کا درست انداز میں جائزہ نہیں لیا گیا جو قانون کی نظر میں درست نہیں، فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے لیے بے قاعدگیاں اور خلاف قانون پہلو موجود ہے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ سزا کے خلاف درخواست منظور کرکے فیصلہ کالعدم قرار دے۔واضح رہے کہ 2 اگست کو سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں عدالت برخاست ہونے تک کی سزا سنائی تھی، جس کے ساتھ ہی وہ 5 سال کیلئے نااہل ہوگئے تھے۔سپریم کورٹ میں جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 11 جولائی کو طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔کیس کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ طلال چوہدری کی تقاریر توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہیں اور یہ تقاریر آئین کے آرٹیکل 204 اور توہین عدالت آرڈینینس کے سیکشن 18 کے تحت قابل سزا ہیں۔



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…