اسلام آباد(آن لائن) یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے اپنی تقریر کے دوران بتایا کہ 6ستمبر1965ء کو لاہور کے دفاع کے لئے مورچہ لگایا اور میری عمر اس وقت12سال تھی اور میں بھی بندوق لیکر اس مورچے میں پہنچ گیا لیکن میرے رشتہ داروں نے مجھے زبردستی گھر واپس بھیج دیا کہ تمہاری عمر جنگ لڑنے
کی نہیں ہے چنانچہ بہت دکھی دل کے ساتھ گھر واپس آ گیا۔ عمران خان نے تقریر میں بتایا کہ میرے رشتہ داروں کی اس رات بھارتی فوج سے لڑائی تو نہ ہو سکی البتہ انہوں نے اپنے ہی عزیزوں پر گولیاں بر سا دیں ۔ خدا کا شکر ہے کہ انکا نشانہ خراب تھا کہ سب محفوظ رہے۔ عمران خان کے اس انکشاف پر شاہد آفریدی اور دیگر مہمان مسکراتے رہے۔