منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان کبھی کسی دوسرے کی جنگ میں شریک نہیں ہو گا، وزیراعظم عمران خان کا دبنگ اعلان

datetime 6  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آئی این پی )وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ میرا قوم سے وعدہ ہے کہ پاکستان کبھی کسی دوسرے کی جنگ میں شریک نہیں ہو گا،ہماری خارجہ پالیسی بھی پاکستان کی بہتری کے لیے ہو گی، ملک میں اس وقت ایک ادارہ ہے جو کام کر رہا ہے، فوج ایسا ادارہ ہے جہاں میرٹ کا نظام ہے، ہمیں اپنے ادارے مضبوط کرنے ہیں ، ، اگر کوئی ادارہ اس وقت متحد ہے تو وہ پاک فوج ہے ، سول ملٹری تعلقات کا کوئی تنازع نہیں ، سیاسی مداخلت سے ادارے تباہ ہو جاتے ہیں ،

ہمیں ریاست مدینہ کے سنہری اصولوں کو مدنظر رکھنا ہوگا، پاکستان کو بڑے مسائل درپیش ہیں ، ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے ، منزل کے حصول کیلئے ہر شہری کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی،میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شرکت کے خلاف تھا لیکن جس طرح سے پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کیں دنیا میں کسی بھی فوج نے اس طرح کی کامیابیاں حاصل نہیں کیں ،شہدا پاکستان کی لازوال قربانیوں کوسلام پیش کرتا ہوں، اگر کرکٹ نہ کھیلتا تو آج ایک ریٹائرڈ فوجی ہوتا ۔وہ جمعرات کو یہاں جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع وشہد اء کی مرکزی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب میں خاتون اول بشریٰ عمران وزیردفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر اطلاعات فواد چوہدری ، وزیر ریلوے شیخ رشید ، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، وزیر خزانہ اسد عمر، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت ارکان پارلیمنٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ شہداء کے لواحقین ، غازی، سول وعسکری حکام ، سول سوسائٹی اور مختلف مکاتب فکر کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔بعد ازاں یوم دفاع کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ

میرا قوم سے وعدہ ہے کہ پاکستان کبھی کسی کی جنگ میں شرکت نہیں کرے گا اور ہماری خارجہ پالیسی بھی پاکستان کی بہتری کے لیے ہو گی۔ عمران خان نے کہا کہ شہداء کے وطن کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، 1965کی ساری قوم فوج کے ساتھ کھڑی تھی ،ویسا جذبہ آج تک نہیں دیکھا، میں کرکٹ میں نہ جاتا تو ہوسکتا ہے آج ریٹائرڈ فوجی ہوتا، فوج نے بہادری سے لاہور کا دفاع کیا ، میں نہیں چاہتا تھا پاکستان کسی اور کی جنگ میں پڑے ، پاکستان کبھی کسی اور

کی جنگ میں شرکت نہیں کرے گی ، قوم کیلئے خارجہ پالیسی بنائیں گے ،د ہشت گردی کی جنگ میں فوج اور خفیہ اداروں کا کردار ناقابل بیان ہے ، اس وقت ایک ادارہ جو کام کررہا ہے وہ پاکستانی فوج ہے کیونکہ کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہے اور میرٹ کا نظام ہے ، میرٹ کسی ادارے کیلئے بہت ضروری ہے ۔1960میں ہماری سول سروس پورے ایشیا میں بہترین تھی ، سیاسی مداخلت ہوتو ادارے تباہ ہوتے ہیں ، بمباری اور جنگیں ملک کو تباہ نہیں کر سکتیں ۔پاکستان میں بے تحاشا ذخائر ہیں ،

ہم نے اداروں کو مضبوط کر کے میرٹ لے کر آنا ہے ، حضرت محمد ؐ دنیا کے عظیم لیڈر ہیں جنہوں نے عرب کو دنیا کی عظیم قوم بنایا اور دنیا کی امامت کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا ، لوگ جب قوم بننتے ہیں تو ان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا ، جب انصاف کا دورہ دورہ ہوتا ہے تو قومیں ترقی کی راہ پر چلتی ہیں ،حضرت محمد ؐ نے تعلیم پر زوردیا ، پاکستان کے بڑے مسئلے ہیں جن کو حل کر کے دکھائیں گے ، پاکستان اٹھے گا اور عظیم ملک بنے گا ،

جب عام آدمی کو انصاف ملے گا ۔ ریاست کا کام کہ عوام کو صحت، تعلیم کی سہولیات برابر فراہم کر ے تب ہی قوم یکجا ہوگی ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نبی اکرم ؐ نے وہ اصول دیے جس سے عرب نے عمل کر کے دنیا پر حکومت کی ، سول ملٹری تعلقات میں کوئی تنازعہ نہیں ہے ،ہم سب نے مل کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے ، پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دہشت گردی سے ملک کو نجات دی ، منزل کے حصول کیلئے ہر شہری کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…